جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی کشمیر میں کسی بھی جگہ سینک کالونیوں کے قیام کے لئے اراضی الاٹ نہیں کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن
کے خلاف نہیں جاسکتی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اُن کے والد مرحوم مفتی محمد سعید نے ریاست کی خصوصی پوزیشن کو برقرار اور قائم رکھنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کا ایک تاریخی فیصلہ کیا تھا۔